سعودی عرب میں پیٹرول بھرواتے وقت گاڑی کا انجن بند کرنا لازمی قرار، خلاف ورزی پر پیٹرول فراہم نہیں کیا جائے گا

ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے پیٹرول اسٹیشن انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ پیٹرول بھروانے کے دوران گاڑی کا انجن بند کرنا لازمی ہے، اور سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کو پیٹرول فراہم نہ کیا جائے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ نئے ضوابط عوامی تحفظ اور نظم و ضبط کے پیش نظر نافذ کیے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد سب کے لیے ضروری ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ:
• پیٹرول اسٹیشن پر داخلے اور نکلنے کے لیے مخصوص راستے استعمال کیے جائیں
• مخالف سمت یا جلد بازی میں غیر مناسب راستے سے داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی
• اسٹیشن انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ صارف پیٹرول بھرنے سے پہلے گاڑی کا انجن بند کرے

وزارت کے فنی اور تنظیمی امور کے سیکریٹری ماجد العتیبی کے مطابق نئے ضوابط کا مقصد پیٹرول اسٹیشنز پر سروس کے معیار کو بہتر بنانا اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اسٹیشنز پر معیاری نظام، محفوظ ماحول اور پُرسکون ٹریفک کے بہاؤ کے لیے مسلسل اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related posts

سعودی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ جلد لانچ کرے گا ’’سیلف ڈیپورٹیشن پلیٹ فارم‘‘؛ سمارٹ ٹریک اور کیمروں سے روانگی کے عمل کو آسان بنایا جائے گا

احمد آباد میں جیولری شاپ پر چوری کی کوشش ناکام، دکاندار کی حاضر دماغی سے خاتون بے قابو

آسٹن ولا اور مکابی کے میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد کا فلسطین کے حق میں احتجاج