چین میں نیا تعمیر شدہ پل منہدم، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بیجنگ: چین کے صوبے سِچوان میں حال ہی میں ٹریفک کے لیے کھولا جانے والا ہونگ چی پل اچانک منہدم ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 758 میٹر طویل اس پل کا ایک حصہ اس وقت گر گیا جب اس میں دو روز قبل دراڑیں پڑنا شروع ہوئی تھیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پل صرف چند ماہ قبل ہی عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔ واقعے کے بعد مقامی حکام نے قریبی پلوں کی ہنگامی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

Related posts

امریکی رپورٹ: آپریشن “غضب للحق” میں بگرام ائیربیس کو نشانہ بنانے کا دعوی

عباس عراقچی نے امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والی 160 طالبات کی قبروں کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکردی

چین کا ایران میں جاری فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار