دبئی میں ٹریفک جرمانوں پر ’50 فیصد رعایت‘ کی خبر جعلی قرار، RTA نے انتباہ جاری کر دیا

دبئی میں ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ٹریفک فائنز اور RTA خدمات پر نصف رعایت کا دعویٰ کرنے والی یہ مہم مکمل طور پر جعلی ہے۔

سوشل میڈیا اور ای میل کے ذریعے پھیلنے والی اس فراڈ اسکیم میں صارفین کو جھانسہ دیا جا رہا ہے کہ اگر وہ ’’آج ہی‘‘ آن لائن ادائیگی کریں تو انہیں ٹریفک جرمانوں سمیت مختلف RTA خدمات پر 50 فیصد رعایت ملے گی۔

دبئی کے ایک رہائشی نے ایک مشتبہ پیشکش کی اسکرین شیئر کرتے ہوئے RTA کے آفیشل X (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے وضاحت طلب کی۔ شیئر کی گئی تصویر میں ایک آن لائن پیج دکھایا گیا تھا جو رعایت کی پیشکش کر رہا تھا۔

RTA نے تصدیق کی کہ اس پیج اور پیشکش کا اتھارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ ایک فریب پر مبنی اسکیم ہے جس کا مقصد صارفین کو گمراہ کرکے ان کی معلومات حاصل کرنا ہے۔ اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف RTA کے آفیشل چینلز سے فراہم کی جانے والی معلومات پر بھروسہ کریں۔

RTA نے مزید کہا کہ ایسی جعلی آن لائن مہمات ڈیجیٹل سروس استعمال کرنے والے افراد کو نشانہ بناتی ہیں، اس لیے کسی بھی غیر مصدقہ رعایتی دعوے یا لنک پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے۔

Related posts

سعودی عرب میں اعضا عطیہ کرنے والے 200 افراد کے لیے شاہی اعزازات کا اعلان

سلامتی کونسل کا اجلاس سرکس بن چکا ہے، امریکا پر روس کی شدید تنقید

ایران سے متعلق تمام آپشنز بدستور کھلے ہیں، صدر ٹرمپ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں: وائٹ ہاؤس