پاکستانی فضائی حدود کی بندش؛ ائیر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ روپے کا بھاری نقصان

نئی دہلی: پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد بھارتی قومی ایئرلائن ائیر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اس مالی ہزیمت کا اعتراف کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں فضائی کشیدگی میں شکست اور فضائی پابندیوں کے باعث ائیر انڈیا کے اخراجات کئی گنا بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد ایئرلائن نے بھارتی حکومت سے 4 ہزار کروڑ روپے کی مالی معاونت طلب کر لی ہے۔

چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کی کوشش

بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا نے بھاری نقصان سے بچنے کے لیے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست حکومت کے سامنے رکھ دی ہے، تاکہ طویل راستوں اور اضافی فیول اخراجات سے بچا جا سکے۔

آپریشن “سندور” میں براہِ راست اثرات

رپورٹس کے مطابق پاک بھارت تناؤ کے دوران پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایئرلائنز کو
• طویل متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور کیا،
• پروازوں میں تاخیر میں اضافہ ہوا،
• فیول اور آپریشنل لاگت کئی گنا بڑھ گئی۔

ماہرین کی رائے

ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ:

“جب بھارتی ایئرلائنز 4 ہزار کروڑ سے زائد کے نقصانات برداشت کر رہی ہیں، ایسے میں افغانستان سے فضائی راستوں سے تجارت کی بات مضحکہ خیز لگتی ہے۔”

پس منظر

پاکستان نے اپریل میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی۔ اس بندش کے باعث ائیر انڈیا سمیت دیگر بھارتی ائیرلائنز کو نہ صرف مالی نقصان ہوا بلکہ مسافروں کو بھی تاخیر اور طویل سفری اوقات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر فضائی پابندیاں برقرار رہتی ہیں تو بھارتی ایئرلائنز کے مالی مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔

Related posts

عباس عراقچی نے امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والی 160 طالبات کی قبروں کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکردی

چین کا ایران میں جاری فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار

ایران کے خلاف جاری امریکی کارروائیوں کے تناظر میں خبردار سخت ترین حملے ابھی باقی ہیں،مارک روبیو