امریکا اور سعودی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے، معیشتی تعاون مزید مستحکم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور سعودی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط ہونے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان امریکی صدر نے سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوا ہے اور امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب امریکا کا سب سے بڑا نان نیٹو اتحادی ہے اور ایران کے ساتھ بھی ممکنہ جوہری معاہدہ ہو سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع کے حل کے لیے بھی امریکا کوششیں کرے گا۔

دوسری جانب سعودی وزیر سرمایہ کاری نے اعلان کیا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجموعی معاہدوں کی مالیت اب 557 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

یہ معاہدے سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی اور دفاع کے شعبوں میں امریکا اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

Related posts

ایران پر ممکنہ امریکی حملہ: نیتن یاہو کی ٹرمپ سے تاخیر کی درخواست، خلیجی ممالک کی سفارتکاری بھی سرگرم

کشیدگی کے دوران ایران نے فضائی حدود عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی، فضائی آپریشن بحال

امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ فیصلہ کن حملے کے اشارے، اسرائیل میں ہنگامی دفاعی تیاریاں، یورپی ممالک کا اپنے شہریوں کے انخلا کا عمل تیز