دبئی ایئر شو 2025 میں جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری کا جلوہ — دوست ملک سے خریداری کا معاہدہ

دبئی ایئر شو 2025 میں پاکستان کا جدید ترین جنگی طیارہ جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری توجہ کا مرکز بنا رہا، جبکہ ایک دوست ملک نے طیارے کی خریداری کے لیے پاکستان کے ساتھ ایم او یو پر دستخط بھی کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی دستہ اس وقت یو اے ای میں ایئر شو میں اپنی شرکت کو نمایاں بنا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری نے اپنی جدید صلاحیتوں، بہترین ایویونکس اور مضبوط لڑاکا کارکردگی کے باعث مختلف ممالک کی توجہ حاصل کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ
معرکۂ حق میں عملی کارکردگی نے جے ایف-17 کو ایک قابلِ اعتماد ملٹی رول فائٹر جیٹ ثابت کیا ہے،
جس کے نتیجے میں کئی ممالک نے اس میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

ترجمان کے مطابق دوست ملک کے ساتھ طیارے کی خریداری سے متعلق دستخط کیے جانے والا ایم او یو
پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی، صنعتی تعاون اور مقامی ایوی ایشن انڈسٹری کی عالمی سطح پر مقبولیت کا اہم سنگِ میل ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ یہ معاہدہ نہ صرف جے ایف-17 کی بین الاقوامی پذیرائی کی علامت ہے، بلکہ پاکستان کی دفاعی صنعت پر جاری عالمی اعتماد کا بھی اظہار ہے۔

ایئر شو میں پاکستان کے معروف سپر مشاق ٹرینر طیاروں نے بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

Related posts

ایران پر ممکنہ امریکی حملہ: نیتن یاہو کی ٹرمپ سے تاخیر کی درخواست، خلیجی ممالک کی سفارتکاری بھی سرگرم

کشیدگی کے دوران ایران نے فضائی حدود عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی، فضائی آپریشن بحال

امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ فیصلہ کن حملے کے اشارے، اسرائیل میں ہنگامی دفاعی تیاریاں، یورپی ممالک کا اپنے شہریوں کے انخلا کا عمل تیز