فلسطینیوں سے یکجہتی کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کا اسرائیلی کارروائیوں پر اظہارِ تشویش

نیویارک/لندن: فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا قتل عام، بار بار بے گھر کرنا اور انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ناقابلِ قبول ہے۔

انتونیو گوتریس نے تمام فریقوں سے حالیہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی بڑے پیمانے پر رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے فلسطینی علاقوں کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے اور دو ریاستی حل کی جانب ناقابلِ واپسی پیش رفت پر زور دیا۔

دوسری جانب لندن میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ہزاروں افراد نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہائیڈ پارک سے وائٹ ہال تک مارچ کیا اور فلسطینیوں کے حق میں جبکہ اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے برطانوی حکومت سے اسرائیل کو اسلحہ فروخت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی رسائی فوری طور پر ممکن بنائی جائے.

Related posts

تہران کا دوٹوک مؤقف: امریکا سے مذاکرات نہیں کریں گے، علی لاریجانی

امریکا میں ایران پر حملوں کی محدود حمایت، صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی کمی

ایرانی فوج کا بڑا دعویٰ: 560 امریکی اہلکار ہلاک، امریکا کی تردید — خطے میں شدید کشیدگی