گیلپ سروے: صدر ٹرمپ کی مقبولیت ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن: حالیہ گیلپ سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت ان کی دوسری مدتِ صدارت میں ریکارڈ کم سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سروے کے نتائج میں ٹرمپ کی منظوری کی شرح 36 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ نا منظوری یا ناپسندیدگی کی شرح بڑھ کر 60 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

سروے کے مطابق پچھلے تین ماہ تک ٹرمپ کی مقبولیت تقریباً یکساں رہی تھی، جب 40 سے 41 فیصد امریکی ان کی کارکردگی کو منظور کرتے رہے۔ تاہم حالیہ ماہ میں منظوری کی شرح میں مزید 5 پوائنٹس کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ری پبلکنز اور آزاد ووٹروں دونوں کے درمیان ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی دیکھی گئی:
• ری پبلکنز کی منظوری کی شرح 7 پوائنٹس کم ہو کر 84 فیصد رہ گئی، جو دوسری مدتِ صدارت میں سب سے کم سطح ہے۔
• آزاد ووٹروں میں منظوری 8 پوائنٹس گر کر 25 فیصد پر آ گئی، جو ان کی دونوں مدتوں میں سب سے بدترین سطح ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریپبلکنز کے حالیہ انتخابات میں ہار اور شٹ ڈاؤن کے اثرات بھی ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کا سبب بنے ہیں۔ ان کی گزشتہ کم ترین منظوری 37 فیصد جولائی میں ریکارڈ ہوئی تھی، جبکہ مجموعی طور پر سب سے کم سطح 34 فیصد 2021 میں دیکھی گئی تھی، جب پہلی مدت کے اختتام پر 6 جنوری کے کیپیٹل حملے کے واقعات پیش آئے تھے۔

صدر ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ مڈ ٹرم الیکشن میں ریکارڈ نمبرز کے ساتھ کامیاب ہوں گے اور ادویات کی قیمتوں میں 700 فیصد کمی کر دی ہے، جسے انہوں نے امریکہ میں سب سے سستا ہیلتھ کیئر انقلاب قرار دیا.

Related posts

ایران پر ممکنہ امریکی حملہ: نیتن یاہو کی ٹرمپ سے تاخیر کی درخواست، خلیجی ممالک کی سفارتکاری بھی سرگرم

کشیدگی کے دوران ایران نے فضائی حدود عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی، فضائی آپریشن بحال

امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ فیصلہ کن حملے کے اشارے، اسرائیل میں ہنگامی دفاعی تیاریاں، یورپی ممالک کا اپنے شہریوں کے انخلا کا عمل تیز