آئی ایم ایف کی رپورٹ: بھارت کو معاشی ڈیٹا میں خامیوں کے باعث “سی گریڈ” دے دیا گیا

واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کے معاشی ڈیٹا کو ناقص قرار دیتے ہوئے اسے دوسرے کم ترین درجے، یعنی سی گریڈ پر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے 12-2011 کے معاشی ڈیٹا پر تنقید کی گئی ہے اور اسے پرانا اور ناقص قرار دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سی گریڈ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارت کے پاس دستیاب معاشی اعداد و شمار میں خامیاں موجود ہیں، جو معاشی نگرانی کے عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کا آمدنی کی بنیاد پر جی ڈی پی کا طریقہ کار ماہرین کی تنقید کا نشانہ بنتا رہا ہے، اور ڈیٹا کی کمزوریوں کے باعث بھارت کے قومی کھاتوں کو مسلسل دوسرے سال بھی سی گریڈ دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ بھارت کے معاشی ڈیٹا کی شفافیت اور درستگی میں بہتری کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کے لیے معیشت کی نگرانی اور تجزیہ آسان ہو سکے.

Related posts

ایران پر ممکنہ امریکی حملہ: نیتن یاہو کی ٹرمپ سے تاخیر کی درخواست، خلیجی ممالک کی سفارتکاری بھی سرگرم

کشیدگی کے دوران ایران نے فضائی حدود عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی، فضائی آپریشن بحال

امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ فیصلہ کن حملے کے اشارے، اسرائیل میں ہنگامی دفاعی تیاریاں، یورپی ممالک کا اپنے شہریوں کے انخلا کا عمل تیز