راجستھان میں فوجی مشق کے دوران ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک سپاہی ہلاک

راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر میں اندرا گاندھی کینال میں فوجی ٹینک ڈوبنے کے نتیجے میں ایک بھارتی سپاہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی صبح معمول کی فوجی مشق کے دوران پیش آیا۔ ٹینک میں دو فوجی موجود تھے جن میں سے ایک سپاہی کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا، تاہم دوسرا سپاہی ٹینک کے اندر پھنس کر جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک سپاہی کی لاش کو کئی گھنٹوں کی ریسکیو کارروائی کے بعد نہر سے نکالا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مشق کے دوران بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک نہر عبور کرنے کی مشق کر رہے تھے کہ ایک ٹینک درمیان میں پھنس کر ڈوبنے لگا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد لاش کو نہر سے باہر نکالا گیا۔

فوج نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری شروع کردی ہے.

Related posts

اسرائیلی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معافی دینے کی درخواست مسترد کردی

مسجد نبوی ﷺ میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ کے نئے اوقات کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں؛ اقوامِ متحدہ کے ماہرین کا بھارت کو سخت انتباہ