اسلام آباد: پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی باضابطہ درخواست دے دی

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اور سابق فوجی افسر و یوٹیوبر عادل راجہ کی برطانیہ سے حوالگی کی سرکاری درخواست برطانیہ کے ہائی کمیشن کے حوالے کر دی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات میں پاک۔برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون، فیک نیوز کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران برطانیہ میں غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔

وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے لیے تیار کردہ سرکاری کاغذات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مختلف قانونی اور تفتیشی کیسز میں مطلوب ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر پاکستان کے سپرد کیا جائے۔

محسن نقوی نے پاکستان میں بیٹھ کر بیرونِ ملک سے پراپیگنڈا کرنے والے افراد کے خلاف شواہد بھی پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار کی مکمل حامی ہے، تاہم فیک نیوز اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہر ملک کے لیے چیلنج بنتا جا رہا ہے، جس کے تدارک کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں.

Related posts

اسرائیلی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معافی دینے کی درخواست مسترد کردی

مسجد نبوی ﷺ میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ کے نئے اوقات کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں؛ اقوامِ متحدہ کے ماہرین کا بھارت کو سخت انتباہ