مسجد نبوی ﷺ میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ کے نئے اوقات کا اعلان

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نئے اوقات مقرر کردیئے گئے ہیں۔ ادارہ امورِ حرمین شریفین نے مرد و خواتین کے لیے زیارت کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

مردوں کے لیے نئے اوقات کار
ادارہ کے مطابق مرد زائرین کے لیے زیارت کا وقت روزانہ:
• شب 2 بجے سے نمازِ فجر تک
• دن 11 بجے سے نمازِ عشاء تک
جبکہ نمازِ جمعہ کے بعد سے عشاء تک مرد زائرین زیارت کرسکیں گے۔

خواتین کے لیے نئے اوقات کار
خواتین زائرین زیارت کے لیے درج ذیل اوقات میں حاضر ہوسکیں گی:
• نماز فجر کے بعد سے دن 11 بجے تک
• نمازِ عشاء کے بعد سے رات 2 بجے تک

جمعہ کے روز خواتین فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک زیارت کرسکیں گی۔

ادارہ امورِ حرمین نے بتایا کہ نئے اوقات تمام زائرین کی آسانی، رش میں کمی اور بہتر انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کیے گئے ہیں.

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور