کولکتہ: اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے بھارت دورے کے دوران کولکتہ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بدانتظامی کے معاملے پر شو آرگنائزر کو میسی کے ساتھ چارٹرڈ جہاز پر روانگی سے قبل گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میسی کی کولکتہ آمد پر اسٹڈیم میں شدید انتظامی خلل دیکھنے میں آیا، جس کے باعث مداح شدید ناراض ہوئے۔ میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں محض 10 سے 20 منٹ تک موجود رہے، جس پر مداحوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی اور شکایت کی کہ انہیں میسی کو دیکھنے کا موقع نہیں ملا کیونکہ تمام لیڈرز اور وزرا نے انہیں گھیر رکھا تھا۔
مداحوں نے یہ بھی کہا کہ میسی نے نہ تو فٹبال کی کک لگائی اور نہ کوئی اور تقریب کی سرگرمی دکھائی، جس کی وجہ سے یہ ایونٹ بدترین قرار پایا۔
میسی کولکتہ اور حیدرآباد کے بعد آج ممبئی میں اپنے دورے کی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ گرفتاری کے بعد شو آرگنائزر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے انتظامی مسائل سے بچا جا سکے.