بھارت آپریشن سندور کے پہلے دن ہی جنگ ہار چکا تھا، پرتھوی راج چوہان کا اعتراف

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما پرتھوی راج چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت آپریشن سندور کے پہلے ہی دن جنگ ہار چکا تھا۔

پرتھوی راج چوہان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 مئی کو آدھے گھنٹے کی فضائی لڑائی میں بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے گئے، جس کے بعد بھارت اس جنگ میں مکمل طور پر شکست سے دوچار ہو گیا تھا۔

سابق وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا کا کہنا تھا کہ پہلے دن کی جھڑپ کے بعد بھارتی ائیر فورس کے طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا تھا کیونکہ انہیں دوبارہ میدان میں بھیجنے کی صورت میں پاکستان ائیر فورس کے ہاتھوں مار گرائے جانے کا خدشہ تھا۔

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ حالیہ آپریشن سندور کے دوران یہ بات واضح طور پر دیکھی گئی کہ بھارتی فوج ایک کلومیٹر بھی زمینی پیش قدمی نہ کر سکی، دو سے تین دن میں جو کچھ ہوا وہ صرف فضائی جھڑپوں اور میزائل حملوں تک محدود تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی جنگیں اسی نوعیت کی ہوں گی۔

پرتھوی راج چوہان نے سوال اٹھایا کہ ایسی صورتحال میں کیا واقعی 12 لاکھ فوجیوں پر مشتمل ایک بڑی فوج رکھنے کی ضرورت ہے یا ان فوجیوں کو کسی اور تعمیری کام میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی۔

دوسری جانب پرتھوی راج چوہان کے اس بیان نے بھارتی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، مختلف سیاسی رہنما اور جماعتیں ان کے بیان پر سخت تنقید کر رہی ہیں.

Related posts

سڈنی: بونڈی بیچ فائرنگ کیس، گرفتار حملہ آور پر دہشتگردی سمیت 50 الزامات عائد

کینبرا: بونڈی بیچ حملہ، ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر سفر کا انکشاف

بونڈی بیچ فائرنگ: حملہ آور سے بندوق چھیننے والے احمد کے لیے ارب پتی سرمایہ کار بل ایکمین کا بڑا انعام