امریکا کا وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز کا تعاقب، پابندیوں پر عمل درآمد کیلئے کارروائیاں تیز

امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز کا تعاقب شروع کر دیا ہے، جو امریکی پابندیوں سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق یہ گزشتہ دو دنوں میں دوسرا جبکہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں تیسرا ایسا آپریشن ہے۔ امریکی اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا کہ امریکی کوسٹ گارڈ اس تیل بردار جہاز کا مسلسل تعاقب کر رہا ہے اور اس پر قبضہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔

حکام کے مطابق یہ جہاز وینزویلا کے نام نہاد ’’ڈارک فلیٹ‘‘ کا حصہ ہے، جو خفیہ طریقوں سے تیل کی ترسیل کر کے امریکی پابندیوں سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وینزویلا پر عائد پابندیوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ایسے جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی جو غیر قانونی طور پر تیل کی ترسیل میں ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز بھی وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔

وینزویلا کی جانب سے اس تازہ امریکی اقدام پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم اس سے قبل وینزویلا امریکا پر اپنے تیل کے وسائل چرانے کی کوشش کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ان کارروائیوں سے امریکا اور وینزویلا کے تعلقات میں مزید کشیدگی کا امکان ہے۔

Related posts

واشنگٹن ٹائمز کا اعتراف: 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال، پاکستان کو مرکزی حیثیت حاصل

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ: افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار، بے روزگاری 75 فیصد تک پہنچ گئی

بھارتی وزارتِ خارجہ کا اعتراف: بنگلا دیش کی نوجوان نسل بھارت سے بدظن، پاکستان اور چین کا اثر بڑھ گیا