پاکستان کو واشنگٹن میں سفارتی برتری حاصل، ایبی گیٹ حملے کے ملزم کی حوالگی اہم موڑ

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن میں بھارت کی شدید لابنگ کے باوجود اس بار پاکستان کو واضح سفارتی سبقت حاصل ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کابل ایئرپورٹ حملے کے مرکزی ملزم محمد شریف اللہ کو پاکستان نے امریکا کے حوالے کرنا، صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات میں اہم موڑ ثابت ہوا۔ امریکی کانگریس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف تعاون پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اسے اہم سفارتی پیشرفت قرار دیا۔

اخبار کے مطابق، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اوول آفس میں براہِ راست رسائی حاصل ہوئی، جو پاکستان کی سفارتی کامیابی کا اہم ثبوت ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پہلگام واقعے کے بعد خطے میں جنگ کے خدشات بڑھ گئے تھے، لیکن پاکستان نے ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے ساتھ غیر روایتی سفارتکاری کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنایا، جبکہ بھارت نے امریکی ثالثی کے امکان کو مسترد کیا۔

ماہرین کے مطابق یہ واقعہ ٹرمپ انتظامیہ اور پاکستان کے تعلقات میں فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا، اور پاکستان نے خطے میں اپنی سفارتی حیثیت مضبوط کی۔

Related posts

سلامتی کونسل کا اجلاس سرکس بن چکا ہے، امریکا پر روس کی شدید تنقید

ایران سے متعلق تمام آپشنز بدستور کھلے ہیں، صدر ٹرمپ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں: وائٹ ہاؤس

بھارتی عدالت کا متنازع فیصلہ، حریت رہنما آسیہ اندرابی سیاسی مقدمے میں مجرم قرار