سعودی کابینہ کی پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی منظوری

ریاض: سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ منظوری منگل کو ہونے والے سعودی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت خادمِ حرمینِ شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کی۔ اجلاس کے دوران پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کی متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد سعودی شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی یہ مفاہمتی یادداشت دونوں برادر ممالک کے درمیان معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Related posts

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود عالمی پروازوں کا مصروف ترین راستہ بن گئیں۔

نئی دہلی: بھارتی چینل اے بی پی نیوز مبینہ طور پر ہیک، نشریات میں غیر معمولی مواد نشر

لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، 31 افراد جاں بحق، 149 زخمی — خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی