پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

کراچی: پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت جاری کر دی ہے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس ضمن میں باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر بنگلادیشی ائیرلائن کو 30 مارچ 2026 تک پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ منظور شدہ روٹ پر پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیشی ائیرلائن کو پاکستان ائیر اسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پر ہی پرواز کرنا ہوگی جبکہ ڈھاکا سے کراچی روانگی سے قبل فلائٹ کی مکمل تفصیلات کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا لازم ہوگا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔

Related posts

ایران سے متعلق تمام آپشنز بدستور کھلے ہیں، صدر ٹرمپ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں: وائٹ ہاؤس

بھارتی عدالت کا متنازع فیصلہ، حریت رہنما آسیہ اندرابی سیاسی مقدمے میں مجرم قرار

ایران پر ممکنہ امریکی حملہ: نیتن یاہو کی ٹرمپ سے تاخیر کی درخواست، خلیجی ممالک کی سفارتکاری بھی سرگرم