ایران میں مظاہرین پر تشدد کی صورت میں امریکا مداخلت کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن/تہران: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی حکام نے پُرامن مظاہرین پر تشدد کیا یا انہیں قتل کیا تو امریکا مظاہرین کے بچاؤ کے لیے مداخلت کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ امریکا مظاہرین کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے امریکی دھمکی کو خطے میں افراتفری پھیلانے کی کوشش قرار دیا۔ علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران کے داخلی احتجاجی معاملات میں امریکی مداخلت عدم استحکام کو جنم دے سکتی ہے اور ٹرمپ کو اس حقیقت سے آگاہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ کئی روز سے مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں شدید کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ حالیہ جھڑپوں کے دوران ایرانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 6 مظاہرین ہلاک جبکہ 30 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Related posts

ایران پر ممکنہ امریکی حملہ: نیتن یاہو کی ٹرمپ سے تاخیر کی درخواست، خلیجی ممالک کی سفارتکاری بھی سرگرم

کشیدگی کے دوران ایران نے فضائی حدود عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی، فضائی آپریشن بحال

امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ فیصلہ کن حملے کے اشارے، اسرائیل میں ہنگامی دفاعی تیاریاں، یورپی ممالک کا اپنے شہریوں کے انخلا کا عمل تیز