ظہران ممدانی نےنیویارک کے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین میئر کا حلف اٹھا لیا

نیویارک: 34 سالہ ظہران ممدانی نے نیویارک میئر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، اس موقع پر انہوں نے اپنے دادا دادی کے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا۔

سٹی ہال میں منعقدہ تقریب میں رکن کانگریس برنی سینڈرز نے ظہران ممدانی سے حلف لیا۔ تقریب میں شدید سردی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حلف برداری کے بعد اپنے خطاب میں ظہران ممدانی نے کہا کہ وہ تمام شہریوں کے حقوق کے لیے کام کریں گے اور نیویارک کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا: “اگر آپ نیویارک کے شہری ہیں تو میں بلاتفریق آپ کا میئر ہوں۔”

ظہران ممدانی نہ صرف نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بن گئے ہیں بلکہ ایک صدی میں کم عمر ترین میئر بھی بنے ہیں، جو اس شہر کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

Related posts

امریکی سینٹ کام نے ایران پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی

ایران پر حملے کے بعد سفارت کاری آسان ہو گئی، ڈونلڈ ٹرمپ

ایرانی فوج نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا