پرینکا گاندھی کے بیٹے ریہان کی اویوا بیگ سے منگنی کی تصدیق

نئی دہلی: بھارت میں کانگریس کی سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے اپنے بیٹے ریہان گاندھی واڈرا کی منگنی کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرینکا گاندھی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کے بیٹے ریہان کی منگنی اویوا بیگ سے طے پا گئی ہے۔ پرینکا نے واضح کیا کہ ریہان اور اویوا بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ان کے درمیان گہری دوستی رہی ہے۔

پرینکا گاندھی، رابرٹ واڈرا کی اہلیہ ہیں، اور اس خاندانی تقریب کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریہان نے اپنی سات سالہ دیرینہ دوست اویوا بیگ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس منگنی کو دونوں خاندانوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

اویوا بیگ کون ہیں؟
اویوا بیگ دہلی سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد عمران بیگ بزنس مین ہیں اور والدہ نندیتا بیگ انٹیریر ڈیزائنر ہیں۔ پرینکا گاندھی اور نندیتا بیگ دوست ہیں، اور نندیتا نے ہی کانگریس کے نئے ہیڈ کوارٹر اندرا بھون کا انٹیریر ڈیزائن کیا ہے۔

اویوا نے ماڈرن اسکول دہلی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور بعد میں او پی جندل گلوبل یونیورسٹی سے میڈیا کمیونیکیشن اور جرنلزم میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔

وہ نہ صرف ایک باصلاحیت فوٹوگرافر ہیں بلکہ پروڈیوسر بھی ہیں۔ اویوا Atelier 11 نامی تخلیقی اور فوٹوگرافی پروڈکشن اسٹوڈیو کی شریک بانی بھی ہیں، جو ملک بھر میں مختلف برانڈز، ایجنسیز اور کلائنٹس کے ساتھ کام کرتا ہے۔

یہ منگنی بھارتی سیاسی و سماجی حلقوں میں خاصی دلچسپی اور خوشی کا باعث بنی ہے۔

Related posts

ایران پر ممکنہ امریکی حملہ: نیتن یاہو کی ٹرمپ سے تاخیر کی درخواست، خلیجی ممالک کی سفارتکاری بھی سرگرم

کشیدگی کے دوران ایران نے فضائی حدود عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی، فضائی آپریشن بحال

امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ فیصلہ کن حملے کے اشارے، اسرائیل میں ہنگامی دفاعی تیاریاں، یورپی ممالک کا اپنے شہریوں کے انخلا کا عمل تیز