96.6K
کاراکس: امریکی فوج کی کارروائی اور صدر مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا ہے کہ وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا اور ملک کے دفاع کے لیے عوام کو صبر اور اتحاد سے کام لینا ہوگا۔
ڈیلسی روڈریگز نے کہا کہ صدر نکولس مادورو ہی وینزویلا کے حقیقی صدر ہیں اور امریکی حملے کے بعد بھی وینزویلا کے دفاع اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے، اور اقتدار کی منتقلی تک امریکا وینزویلا کا انتظام سنبھالے گا، جبکہ امریکی تیل کمپنیاں بھی وینزویلا میں جائیں گی۔