اسرائیلی فوج نے آیت اللہ خامنہ ای کے مبینہ زیرِ زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی

تل ابیب: اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے منسوب زیرِ زمین بنکر کی تھری ڈی اینیمیشن ویڈیو جاری کردی ہے جس میں بنکر کی مبینہ ساخت اور اندرونی حصوں کو دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں تہران میں موجود ایک زیرِ زمین بنکر کا ماڈل پیش کیا گیا ہے۔ تھری ڈی اینیمیشن کے ذریعے بنکر کے داخلی راستوں، حفاظتی حصوں اور اندرونی کمروں کی وضاحت کی گئی ہے۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہی وہ مقام تھا جہاں حملے کے وقت ایران کے سپریم لیڈر موجود تھے۔

دوسری جانب امریکی جریدے نیویارک پوسٹ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں بھی کہا گیا کہ اسرائیلی فضائی حملے کے دوران آیت اللہ علی خامنہ ای اسی بنکر میں موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں اسرائیلی فضائیہ کے تقریباً 50 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے بنکر کی ساخت اور حملے کی نوعیت کو واضح کرنے کے لیے یہ تھری ڈی ویڈیو جاری کی ہے تاکہ بتایا جا سکے کہ زیرِ زمین اس مقام کو کس طرح نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران میں مشترکہ فضائی حملہ کیا گیا تھا۔ مختلف بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق اس حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، وزیر دفاع اور ان کے خاندان کے قریبی افراد شہید ہو گئے تھے۔

اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ ایران کی جانب سے جوابی اقدامات اور عالمی سطح پر سفارتی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئی ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ واقعہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

Related posts

ایران پڑوسی ممالک پر حملے نہیں کرے گا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا اعلان

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی: روس پر ایران کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا الزام، امریکی میڈیا کا دعویٰ

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال: بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، جعلی اور پرانی ویڈیوز نشر کرنے کا انکشاف