حج 2025 کیلئے سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کر دیا

جدہ :  سعودی حکومت نے حج 2025کے  زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قراردے دی۔

 سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق  حج میں تمام شہریوں اورغیرملکیوں کومیننجائٹس ویکسین لگوانا ہوگی، ویکسینیشن کے بغیر کسی کو بھی حج کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ  بغیر ویکسینیشن حج پیکجز اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہوگی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دوران حج متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں