امریکی وزیر دفاع کے بازو پر بنے’کافر’ کے ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑا کردیا

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے دائیں بازو پر موجود ایک ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑا کر دیا جس پر عربی زبان میں ’كافر‘ لکھا ہوا  ہے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے گزشتہ دنوں ریاست ہوائی میں واقع جوائنٹ بیس پرل ہاربر-ہکَم کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے دائیں بازو پر موجود ایک ٹیٹو دیکھا گیا جس پر عربی زبان میں ’كافر‘ لکھا تھا۔

پیٹ ہیگستھ کے اس ٹیٹو کی تصویر نے ایک نئی بحث اور تنازعے کو جنم دیا جس کے بعد ان پر اسلامو فوفیا کو فروغ دینے کے الزامات لگ رہے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی مسلمانوں کی نمائندہ جماعت کونسل آن امریکن-اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے بھی اپنا ردعمل دیتے ہوئے اس ٹیٹو کو ’مسلم دشمنی‘ کا نشان قرار دیا۔

کونسل نے کہا کہ عربی لفظ’کافر’ جو بنیادی طور پر ایسے شخص کی طرف اشارہ کرتا ہے جو جان بوجھ کر بنیادی الٰہی سچائیوں کو چھپاتا ہے یا اس سے انکار کرتا ہے کا ٹیٹو اپنے جسم پر لکھنا مسلم دشمنی اور ذاتی عدم تحفظ دونوں کی علامت ہے۔

امریکی وزیر دفاع بازو پر بنی اس ٹیٹو کی تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر سخت ردعمل دیا۔

ایک فلسطینی صارف نیردین کسوانی نے لکھا ‘ہیگستھ نے کافر ٹیٹو بنوایا ہے، ایک صلیبی نعرہ ہے اور یہ صرف ایک ذاتی انتخاب نہیں ہے بلکہ یہ امریکی جنگوں کی نگرانی کرنے والے شخص کی طرف سے اسلامو فوبیا کی واضح علامت ہے’۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور