پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بیساکھی پر بھارتی زائرین کیلئے ویزے جاری کردیے

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بیساکھی کے موقع پر پاکستان آنے والے بھارتی زائرین کیلئے ویزے جاری کردیے ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن نے بھارتی زائرین کیلئے 6 ہزار 500 سے زائد ویزے جاری کیے ہیں، بھارتی زائرین 10 سے 19 اپریل تک پاکستان میں بیساکھی تہوار میں شرکت کرسکیں گے، بھارتی زائرین گردوارہ پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب کے دورے کریں گے۔

بیساکھی کا تہوار، سکھ یاتریوں کا بہترین سہولتوں کی فراہمی پر حکومت پاکستان کو خراجِ تحسین پیش

پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بڑی تعداد میں ویزوں کا اجرا ہماری پالیسی کا مظہر ہے۔

ناظم الامور نے مزید کہا کہ پاکستانی ویزا پالیسی کا مقصد لوگوں، ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کا فروغ ہے، پاکستان زائرین کیلئے مقدس مقامات کے دوروں کو آسان بناتا رہےگا۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور