ترکیہ میں6.2 شدت کے زلزلےکےجھٹکے

استنبول: ترکیہ میں 6.2 شدت کے زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں6.2 شدت کے زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ یونان، بلغاریہ اور رومانیہ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلےکا مرکز استنبول سے 73 کلومیٹر دور  تھا اور زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے لگنے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہناہے کہ زلزلےسےنقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Related posts

دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، کل دوبارہ ملاقات ہوگی

پاک افغان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی یلغار، افغان اکاؤنٹس نے شمالی کوریا کی تصویر کو اپنا میزائل تجربہ قرار دے دیا

صدر ٹرمپ کا دعویٰ: پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے