پاکستان اوربھارت موجودہ صورتحال میں ذمہ دارانہ حل کی طرف جائیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ ترجمان نے پاکستان اور بھارت کو موجودہ صورتحال میں ذمہ دارانہ حل کی طرف جانے مشورہ دیدیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں بھارت اور پاکستان کےساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان اوربھارت معاملےکے حل کے لیے ایک ذمہ دارانہ حل کی طرف جائیں۔

ترجمان نے کہاکہ امریکا نے موجودہ صورت حال پرقریبی نظر رکھی ہے، بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہیں،  امریکا تمام فریقین کو ذمے دارانہ حل کی جانب کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

ترجمان کا کہا تھا کہ پہلگام میں پیش آئے دہشت گرد واقعے کی مذمت کرتے ہیں اوربھارت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related posts

انتہا پسند اسرائیلی وزرا کا غزہ پر جنگ کی واپسی کے لیے حکومت پر دباؤ

طالبان حکومت کا جبر: پاکستان مخالف پروپیگنڈا سے انکار پر افغان نیوز چینل شمشاد کی نشریات بند

حماس نے امریکی محکمہ خارجہ کے الزامات مسترد کر دیے، جنگ بندی کی خلاف ورزی سے انکار