مقبوضہ کشمیرکی قابض انتظامیہ نے 48 سیاحتی مقامات کو بند کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیرکی قابض انتظامیہ نے 48 سیاحتی مقامات کو بند کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ جموں کشمیر کے 87 میں سے 48 پبلک پارکس بند کر دیے ہیں۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید سیاحتی مقامات بند کرکے فہرست میں شامل کیے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب بھارت کی مختلف ریاستوں میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ، ملازمین اور تاجروں کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے متعدد کشمیری بھارت چھوڑ کرسری نگر جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

بھارتی ریاستوں مہاراشٹرا، ہریانہ اور ہماچل میں 2 ہزار کشمیری گھروں اور دفاتر میں محصور ہیں۔

جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کشمیری طلبہ نے بتایا کہ بھارت میں محصور کشمیری محفوظ راستے سے سری نگرجانے کیلئے کوشاں ہیں، ہم 5 دن سے گھر نہیں جاسکے۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور