ویڈیو: مقبوضہ کشمیر کی خواتین کا کشمیر کو بھارت کا حصہ ماننے اور بھارت کا نعرہ لگانے سے انکار

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر کی خواتین نے کشمیر کو بھارت کا حصہ ماننے سے انکار کردیا۔ 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک بھارتی صحافی مقبوضہ کشمیر کی 2 خواتین کو پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ہم پورے انڈیا کے لوگ ایک ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہم کشمیری ہیں اور کشمیر کشمیریوں کا ہے جب کہ بھارت بھارتیوں کا ہے۔

خواتین کے جواب پر ویڈیو میں موجود بھارتی صحافی نے کہا کہ کشمیر اور بھارت ایک ہے مگر خواتین یہ ماننے سے انکار کردیتی ہیں۔ 

بعد ازاں بھارتی صحافی نے خواتین سے کہاکہ کشمیر الگ نہیں ہے اور  آپ ’بھارت ماتا کی جے‘ کا نعرہ لگائیں مگر خواتین یہ نعرہ لگانے سے انکار کردیتی ہیں۔ 

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں