بھارت اور بنگلا دیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں

بھارت اور بنگلا دیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلا دیش کے لیے ٹرانزٹ سہولت روک دی، اس سہولت سے بنگلا دیش اپنی برآمدات بھارتی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے تیسرے ممالک تک پہنچاتا تھا۔

بھارت نے بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر رش کو ٹرانزٹ سہولت روکنے کی وجہ بتایا۔

دوسری جانب بھارتی اقدام کے جواب میں بنگلا دیش نے بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

بنگلادیش کی جانب سے یہ پابندی اس لیے لگائی گئی تاکہ سستے درآمدی دھاگے سے مقامی صنعتوں کو تحفظ دیا جائے۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں