عراق میں پالتو شیر نے اپنے مالک کو مار ڈالا

عراق میں پالتو شیر نے حملہ کرکے اپنے ہی مالک کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ عراق کے شہر کوفہ میں پیش آیا جہاں 50 سالہ شخص نے اپنے گھر میں شیر کو پالتو جانور کے طور پر رکھا ہوا تھا۔

عاقل فخر الدین حملے سے کچھ دن پہلے ہی شیر کو گھر لائے تھے اور انہوں نے اپنے گھر میں شیر کو دیگر جنگلی جانوروں کے ساتھ پنجرے میں بند کر رکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  عاقل فخر الدین جیسے ہی شیر کے پنجرے کے قریب پہنچے تو اس نے گردن اور سینے پر حملہ کرتے ہوئے کاٹ لیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے، عاقل کی چیخ و پکار سے ان کا پڑوسی فوری مدد کیلئے پہنچا اور عاقل کو شیر سے چھڑانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا۔

پڑوسی نے عاقل کو شیر سے چھڑانے کیلئے 7 گولیاں ماری اور انہیں فوری اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Related posts

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کا حصہ گرا کر نیا شاندار بال روم بنانے کا فیصلہ کرلیا

بھارت: چائے والے کے گھر سے ایک کروڑ روپے نقد، سونا، چاندی اور لگژری گاڑی برآمد

دیوالی کی آتش بازی سے نئی دہلی میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، لاہور میں سموگ کا خطرہ