غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مررہے ہیں، ہمیں فلسطینیوں کی مدد کرنا ہوگی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ ہمیں فلسطینیوں کی مدد کرنا ہوگی، غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مررہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران ابوظہبی میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگلے ماہ تک غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں ہونے جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مررہے ہیں، ہمیں فلسطینیوں کی مدد کرنا ہوگی۔

یوکرین مذاکرات پر امریکی صدر نے کہا کہ دیکھتےہیں روس یوکرین مذاکرات میں کیا ہوتاہے، جتنی جلد ممکن ہوا روسی صدرپیوٹن سےملاقات کروں گا۔

 واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ابوظہبی سے واپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔ 

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں