بھارتی بحریہ کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کی خبروں پر اقوام متحدہ کا سخت نوٹس

جنیوا: اقوام متحدہ نے بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر  میں پھینکنے کا سخت نوٹس لے لیا۔ 

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو بحیرہ انڈمان میں پھینکنےکی اطلاعات پر شدید تشویش ہے اور اس حوالے سے ماہرین نے واقعے کی باضابطہ تفتیش شروع کردی ہے۔

انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ یہ اقدامات غیرانسانی، ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، یہ تصورکہ روہنگیا مہاجرین کو بحری جہازوں سے سمندر میں پھینکا گیا، انتہائی خوفناک ہے جبکہ یہ واقعہ اقوام متحدہ کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

کمیشن نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرکے وضاحت پیش کرے اور بھارت ایسے انسانیت سوز اقدامات کو فی الفور بند کرے۔

Related posts

امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ: بھارتی کسان تنظیموں کا ملک گیر احتجاج اور 12 فروری کی ہڑتال کا اعلان

مغربی کنارے کی صورتحال پر عالمی ردعمل تیز، امریکا، برطانیہ اور مسلم ممالک کے بیانات سامنے آگئے

پاک بھارت میچ پر ڈیڈ لاک ختم، بی سی سی آئی نائب صدر راجیو شکلا نے مذاکراتی عمل کو آئی سی سی کی بڑی کامیابی قرار دے دیا