ٹرمپ کی یو اے ای آمد پر خواتین کے مخصوص انداز میں استقبال کو کیا کہا جاتا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران ابو ظبی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

ٹرمپ کے طیارے کے متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی رسمی سلامی کے طور پر جیٹ طیاروں نے  امریکی صدر کا شاندار انداز میں استقبال کیا۔

بعد ازاں یو اے ای کے صدارتی محل قصر الوطن میں  سفید لباس میں ملبوس خواتین نے ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا جو بالوں کو کھول کر دائیں بائیں جانب جھومتی نظر آئیں ۔

اس استقبال کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس میں خواتین کے بال کھولے استقبال نے کئی لوگوں کو حیران کیا  تو کہیں  لوگ تجسس میں مبتلا ہوگئے حتیٰ کہ کچھ لوگ تو یو اے ای میں اس حیران کن استقبال پر تنقید کرتے بھی دکھائی دیے۔

العیالہ: ثقافتی مظاہرہ 

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ حیران کن استقبال یو اے ای کا ثقافتی مظاہرہ ہے جسے ’العیالہ‘کہا جاتا ہے جو دراصل ایک جنگ کے منظر کی نقالی کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مظاہرے کو متحدہ عرب امارات اور شمال مغربی عمان میں رائج کیا گیا ہے جہاں اسے شادیوں، تہواروں اور مہمانوں کے استقبال کیلئے عمل میں لایا جاتا ہے حتیٰ کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جانب سے بھی اس رقص کو تسلیم کیا جاچکا ہے۔

یہ رقص خلیجی علاقوں کی ثقافتی جھلک کا مظاہرہ پیش کرتا ہے، جس  دوران  دو صفوں میں مرد حضرات  ایک دوسرے کے آمنے سامنے  بانس کی چھڑیاں اٹھائے( نیزوں اور تلواروں کی علامت کے طور پر )  کھڑتے ہوتے ہیں، مردوں کی صفیں ڈھول کی تھاپ کے ساتھ اپنے سروں اور چھڑیوں کو حرکت دیتی ہیں۔

دوسری جانب ڈھول کی تھاپ پر ردھم کے ساتھ خواتین کیلئے  بالوں کو لہرانا شامل ہوتا ہے۔

Related posts

پاک بھارت میچ پر ڈیڈ لاک ختم، بی سی سی آئی نائب صدر راجیو شکلا نے مذاکراتی عمل کو آئی سی سی کی بڑی کامیابی قرار دے دیا

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے