امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ابوظبی میں ابراہیمی فیملی ہاؤس کا دورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابوظبی میں ابراہیمی فیملی ہاؤس کا دورہ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابو ظبی میں ابراہیمی فیملی ہاؤس گئے، اس کمپلیکس میں مسجد، کلیسا اور یہودیوں کی عبادت گاہ تینوں موجود ہیں۔

فوٹو رائٹرز

 ٹرمپ نے وہاں مہمانوں کی کتاب میں دستخط کیے اور عمارت پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ کو دنیا کے اعلیٰ ترین معیار کے خام تیل مُربان کا ایک قطرہ علامتی طور پر پیش کیا گیا،جس پر اُنہوں نے ہنستے ہوئے کہا یہ دنیا کا سب سے بہترین تیل ہے لیکن اُنہوں نے مجھے صرف ایک قطرہ دیا۔

Related posts

آسٹریلیا میں دہشتگردی کا واقعہ: پاکستان سے جوڑنے کا بھارتی و اسرائیلی پروپیگنڈا ناکام، ہلاک حملہ آور کا تعلق بھارت سے ہونے کا انکشاف

سڈنی واقعہ سیاہ دن، جانیں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے: آسٹریلوی ہائی کمشنر

یوکرین امن مذاکرات سے قبل نیٹو رکنیت کی خواہش ترک کرنے کو تیار