آسیان سربراہی اجلاس: برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

کوالالمپور: برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ کی آسیان سربراہی اجلاس کے دوران طبیعت ناساز  ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق  سلطان برونائی حسن بلقیہ ملائیشیا میں آسیان سربراہی اجلاس میں شریک تھےکہ ا س دوران ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔

ملائیشیا کے وزیراعظم  انور ابراہیم کے مطابق سلطان برونائی کو کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کیا گیا ہے، طبی عملہ سلطان برونائی کا معائنہ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ  سلطان حسن بلقیہ 1968 میں برونائی کے 29 ویں سلطان کے طور پر تخت نشین ہوئے تھے، وہ اس وقت  سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والی شاہی شخصیت ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز  آنجہانی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے پاس تھا۔

انہیں دنیا کا سب سے امیر تین بادشاہ بھی کہا جاتا ہے جن کی ذاتی دولت کا تخمینہ 30 ارب ڈالر ہے۔ وہ دنیا کے سب سے بڑے محل میں رہائش پذیر ہیں جس میں 1788 کمرے ہیں۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں