امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں کو سکھ کاسانس نہ مل سکا، امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کی قرارداد ویٹو کر دی۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد پاکستان سمیت 10 غیر مستقل ارکان کے ساتھ مل کر الجزائر نے پیش کی۔

قرارداد میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور بلا رکاوٹ امداد کی رسائی کا مطالبہ شامل تھا۔

تاہم امریکا نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔

سلامتی کونسل کے 15 میں سے  14 ارکان نے غزہ جنگ بندی مطالبے کےحق میں ووٹ دیا۔ قرارداد کےحق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور 24 گھنٹوں میں مزید 45 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

ادھر امریکی امدادی تنظیم نے انتظام بہتر بنانے کے لیے امداد کی تقسیم بھی روک دی ہے۔

Related posts

پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق — مذاکرات قطر اور ترکیے کی ثالثی میں مکمل

افغان سرزمین سے دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں: وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب: ’’آپ کی ماں نے‘‘