جنگ میں اسرائیل کی ساری توجہ غزہ سے ہٹ کر ایران کی جانب ہے: اسرائیلی فوج

اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایران کو پرائمری اور غزہ کو سکینڈری وار فرنٹ قرار دے دیا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ افواج کی تمام تر توجہ اب غزہ سے ہٹ کر ایران کی جانب مرکوز ہوگئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ فوج کی جانب سے ایران کے دو فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور  کافی نقصان پہنچایا۔

اسرائیلی عسکری ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں سے ائیر فورس جیٹس نے ایران کے اندر 150 اہداف کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ڈی ایف نے پہلی بار تسلیم کیا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹ ‘فورڈو’ اور ‘نوٹنگ’ کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ان سائٹس کو ویسا نقصان نہیں پہنچا جس نوعیت کا حملہ کیا گیا تھا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورس نے یہ بھی کہا کہ فضائیہ کی کوششوں سے ایران کے دارالحکومت تہران کے لیے ایک محفوظ راستہ پیدا ہوگیا ہے اور وہ اب اس کی فضائی حدود میں آزادانہ طور پر رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں