بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر

ایران نے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو  پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر  مقرر کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے آج ایک حکم  نامے کے ذریعے  جنرل ماجد موسوی کو  ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر  مقرر کیا۔

پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے  نئے کمانڈر کے لیے بریگیڈیئر  جنرل ماجد موسوی کی تعیناتی  جنرل حاجی زادے کی شہادت کے بعد کی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج  نے گزشتہ روز  ایران  پر شدید حملے کرکے پاسدارانِ انقلاب کی  ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادے سمیت 78 افراد کو شہید کردیا تھا۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق شہید میجر جنرل امیرعلی حاجی زادے کا شمار  ایران کے اعلیٰ فوجی جنرلوں میں  ہوتا تھا۔

Related posts

امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخ ساز مظاہرے، 70 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر

جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط دسمبر تک ملنے کی توقع: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب