دبئی میں سرکاری ملازمین کیلئے 4 دن کام اور 3 چھٹی کا پروگرام متعارف کرانیکا اعلان کردیا گیا
کیا کبھی آپ نے تین دن کی ہفتہ وار چھٹیاں ملنے کی خواہش کی ہے؟ اگر ہاں تو دبئی میں متعدد افراد کا یہ خواب پورا ہونے والا ہے۔دبئی حکومت نے متعدد سرکاری ملازمین کے لیے اس موسم گرما کے دوران 4 روز تک کام اور 3 چھٹیاں دینے کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔
ایک گروپ پیر سے جمعرات تک روزانہ 8 گھنٹے کام کرنے والے افراد پر مشتمل ہوگا جن کو جمعہ سے اتوار تک چھٹیاں دی جائیں گی۔
دوسرے گروپ میں شامل افراد پیر سے جمعرات تک روزانہ 7 گھنٹے کام کریں گے جبکہ جمعے کو آدھے دن کام کرنا ہوگا، ہفتہ اور اتوار ان کی چھٹی ہوگی۔
اس پروگرام پر عملدرآمد یکم جولائی سے 12 ستمبر تک کیا جائے گا۔