مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت فوکس اسرائیلی جارحیت سےنمٹنے پر ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت تہران کا فوکس اسرائیلی جارحیت سےنمٹنے پر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران وزیر خارجہ عباس عراقچی نے  3  یورپی ہم منصبوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ایران نے شروع نہیں کی اور نہ ایران خونریزی جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرن سفارتکاری کےلیے سنجیدہ ہے، مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت تہران کا فوکس اسرائیلی جارحیت سےنمٹنے پر ہے۔

 ایرانی ٹی وی چینل پر اسرائیلی حملے سے متعلق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی ٹی وی چینل پر  بمباری اسرائیل کی بدحواسی کو ظاہرکرتا ہے۔

واضح رہے کہ  اس سے  قبل ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ  نیتن یاہو جیسے شخص کو روکنے کے لیے واشنگٹن سے ایک فون کال کافی ہے، اگر ٹرمپ جنگ روکنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اگلے اقدامات نتیجہ خیز ہونے چاہئیں  ورنہ جارحیت کے مکمل خاتمے تک ایران کا ردعمل جاری رہے گا ۔

Related posts

امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخ ساز مظاہرے، 70 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر

جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط دسمبر تک ملنے کی توقع: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب