لندن / برسلز – موجودہ مشرقِ وسطیٰ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین اور برطانیہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں ایران سے فوری طور پر مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق بحران کے پرامن حل کے لیے ثالثی کرنے کو تیار ہیں۔
مشترکہ اعلامیے میں تمام فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔ یورپی یونین اور برطانیہ کا کہنا ہے کہ خطے میں استحکام کے لیے فوری سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے، اور طاقت کے بجائے مکالمے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی امن اور سیکیورٹی کے لیے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، جس کے عالمی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران اور مغربی دنیا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس پر عالمی برادری تشویش کا اظہار کر رہی ہے
ایران بحران: یورپی یونین اور برطانیہ کی ثالثی کی پیشکش، کشیدگی سے گریز کا مطالبہ
9.4K