ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرےگا، میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو میں زور

پیرس: فرانسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور  یورپ اور ایران کے درمیان بات چیت میں تیزی پر زور دیا۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق ایرانی صدر نےگفتگو میں  فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا کہ  ایران کو تمام ضمانتیں دینی ہوں گی کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن تھا۔

فرانسیسی صدر نےگفتگو میں زور دیا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرےگا۔

میکرون نےکہا کہ ایرانی صدر یورپ اور ایران کے درمیان بات چیت میں تیزی لائیں۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدرکا مزید کہنا تھا کہ انہیں  یقین ہےکہ بڑے خطرات سے بچنے اور جنگ سے نکلنےکے لیے راستا موجود ہے۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں