جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا

امریکی طیاروں کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کا ردعمل آگیا۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ  امریکا نے ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور این پی ٹی (NPT) کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ آج صبح کے واقعات نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں اور ان کے دیرپا نتائج ہوں گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے ہر رکن کو اس انتہائی خطرناک، غیر قانونی اور مجرمانہ طرزِ عمل پر تشویش میں مبتلا ہونا چاہیے، اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران اپنی خودمختاری، مفادات اور عوام کے دفاع کے لیے تمام آپشنز محفوظ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حملے سے متعلق کہا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے اسرائیل سے مکمل رابطےکے ساتھ کیےگئے۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح امریکا نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کیا۔

اس کے علاوہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیات کو خالی کرالیا گیا تھا۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور