سعودی عرب کا امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار

سعودی عرب کی جانب سے امریکا کا ایرانی کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران  پر جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ  مملکت 13 جون 2025 کو جاری کردہ اپنے بیان کے مندرجات کی توثیق کرتی ہے، جس میں اس نے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کی تھی۔

وزارت خارجہ کے مطابق سعودی مملکت تحمل سے کام لینے، تناؤ کو کم کرنے اور اسے مزید بڑھنے سے بچنےکے لیے تمام ممکنہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے، اس کے علاوہ مملکت عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس انتہائی حساس دور میں اپنی کوششیں تیز کرے تاکہ ایسے سیاسی حل تک پہنچ سکے جس سے بحران کا خاتمہ ہو اور خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہو۔

امریکا پر  ایران کا حملہ

واضح رہے امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے فردو، نطنز اوراصفحان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا اور امریکی طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں