ایران نواز ملیشیائیں امریکی اڈوں پر حملے کی تیاری کر رہی ہیں: نیویارک ٹائمز

بغداد: امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ  ایران نواز ملیشیاؤں کی جانب سے  امریکی اڈوں پر حملے کرنے کی تیاری کے اشارے ملے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور انٹیلی جنس حکام نے ایران کے حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی جانب سے عراق اور ممکنہ طور پر شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی تیاری کا سراغ لگا لیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق تاحال ان گروپوں نے امریکی اہداف پر حملے نہیں کیے جبکہ عراقی حکومت کی جانب سے انہیں حملے سے روکنے کی کوشش جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ہماری افواج کریں گی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب سعید ایراوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایران پرامریکی حملے کا بھرپور جواب دیاجائےگا۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور