ایران نے میزائل بنانے اور یورینیئم افزودگی کیلئے مذاکرات کا استعمال کیا: اسرائیلی مندوب

نیو یارک: اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ ایران نے میزائل بنانے اور یورینیئم افزودگی کے لیے وقت کے حصول کی خاطر مذاکرات کا استعمال کیا۔

اسرائیلی مندوب نے کہا کہ دفاع کی آخری لائن ایسی ہی دکھائی دیتی ہے جب ہر دوسری لائن ناکام ہوگئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے میزائل بنانے اور یورینیئم افزودگی کے لیے وقت کے حصول کی خاطر مذاکرات کا استعمال کیا۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں امریکی قائم مقام ایلچی کا کہنا ہے کہ ایران نے سفارت کاری کی کوششوں کو دیوار سے لگایا، ایران کو کشیدگی نہیں بڑھانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کو ایران سے اسرائیل کو ختم کرنے کی کوششیں روکنے اور جوہری ہتھیاروں کے لیے مہم ختم کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

Related posts

سرگودھا میں امریکا کا ’وائٹ ہاؤس‘ — حیران کن محل نما عمارت نے سب کو دنگ کردیا

پیرس کے لوور میوزیم میں 7 منٹ میں انمول زیورات کی بڑی ڈکیتی

ڈونلڈ ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو نے امریکا میں ہنگامہ برپا کر دیا