امریکی حملے کے بعد ایرانی فردو جوہری سائٹ کی کیا صورتحال ہے؟ سربراہ آئی اے ای اے کا بیان سامنے آگیا

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کے بعد ایران کی فردوجوہری سائٹ پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے بتایا کہ امریکی حملے میں اصفہان نیوکلیئرکمپلیکس کی سرنگ کے داخلی راستوں کونشانہ بنایاگیا، ان سرنگوں کو افزودہ مواد کے اسٹوریج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ 

آئی اے ای اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں میں نطنز میں فیول افزودگی پلانٹ کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا جب کہ حملے کے بعد ایران کی فردوجوہری سائٹ پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل ایرانی عہدیدار  نے دعویٰ کیا  تھا  کہ  تینوں مقامات پرآف سائٹ تابکاری کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا، امریکی حملے میں جوہری تنصیبات کے بیرونی حصوں کو نقصان پہنچا۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق امریکی حملے سے پہلے تینوں جوہری تنصیبات کوخالی کرایاگیا تھا، نشانہ بنائے گئے سائٹس  میں کوئی مواد نہیں  تھا جو تابکاری کاباعث بنے۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں