ایران نے قطر میں امریکی اڈے پربیلسٹک میزائل فائر کردیے

ایران نے قطر میں امریکی ائیربیس پر بیلسٹک میزائل فائر کردیے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  قطر ی دارالاحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

خیال رہےکہ قطر میں امریکی العدید ائیربیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔

عراق میں امریکا کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کو ’آپریشن بشارت فتح‘ کا نام دیا گیا ہے۔

Related posts

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں

مکہ مکرمہ: منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی اور 2 افغان شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی

اسرائیلی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معافی دینے کی درخواست مسترد کردی